کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

پیر 4 مارچ 2024 21:41

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے اور آج جناح ٹرمینل پر نصب ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار دو روز کے مقابلے میں کم ہوگئی اور اس وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔دیہی سندھ میں سب سے کم پارہ موہنجودڑو میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری سردی کی شدید لہر میں 6 مارچ سے کمی ہونے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں بدھ تک بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں۔#