برکس ممالک کے درمیان یونیورسٹی سطح کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، اساتذہ اور طلباء کے باہمی تبادلوں کو توسیع دی جائے گی،مشترکہ سائنسی تحقیق اور باصلاحیت افراد کی مشترکہ تربیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،

چین کے نائب وزیر تعلیم حاؤپنگ کا برکس ممالک کے وزراتعلیم اجلاس سے خطاب

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) چین کے نائب وزیر تعلیم حاؤپنگ نیکہا ہے کہ برکس ممالک کے درمیان یونیورسٹی سطح کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔دوسری، مشترکہ سائنسی تحقیق اور باصلاحیت افراد کی مشترکہ تربیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تیسری ،اساتذہ اور طلباء کے باہمی تبادلوں کو توسیع دی جائے گی چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر تعلیم حاؤپنگ کا چوتھا اجلاس بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں برکس کے 5ممالک کی وزارت تعلیم کے نمائندوں نے نئی دہلی تعلیمی اعلامیے پر دستخط کیے۔ اس موقع پرچین کے نائب وزیرتعلیمحاؤ پنگ نے اجلاس میں خطاب کیا۔انہوں نے اعلامیے سے متعلق تین تجاویز پیش کیں۔ پہلی، برکس ممالک کے درمیان یونیورسٹی سطح کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔دوسری، مشترکہ سائنسی تحقیق اور باصلاحیت افراد کی مشترکہ تربیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تیسری ،اساتذہ اور طلباء کے باہمی تبادلوں کو توسیع دی جائے گی۔ تاکہ ان کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور ریسرچ کے لئے سہولتیں اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں شریک مختلف نمائندوں نے ان تجاویز سے اتفاق کیا اور انہیں نئی دہلی تعلیمی اعلامیے میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :