وفاقی دارالحکومت میں پولیس کا چھاپہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ پر جواء کرانے والے 5 بکی گرفتار
اتوار 2 اکتوبر 2016 21:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے چھاپہ مار کر پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ پر جواء کرانے والے 5 بکیوں کو گرفتار کر کے کمپیوٹر ‘ موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے اڈے کے مالک حاجی اسلم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایس پی سٹی شیخ زبیر احمد کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای سیون کی گلی نمبر 5 میں میچ فکسنگ کا دھندہ کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چھاپے کا حکم دیا۔
پولیس حکام کی جانب سے حکم ملتے ہی فوری طور ر مذکورہ گھر پہنچی اور میچ فکسنگ کروانے والے بکیے حاجی اسلم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے تھانے میں منتقل کر دیا۔ اس موقع پر پولیس نے بڑی تعداد میں موبائل فونز، vfone، کمپیوٹرز اور نقدی برآمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق حاجی اسلم نے پوش علاقے میں خالی مکان کرائے پر لے رکھا تھا جہاں وہ یہ مکروہ دھندہ کروا رہا تھا۔ پولیس نے اڈا مالک حاجی اسلم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
-
اداکار نبیل کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ
-
انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل
-
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جے شاہ نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
-
امید ہے جَلد پاکستان آئوں گا ، پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
-
یوسین بولٹ آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
-
پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.