قومی اتحاد سے کشمیر کاز کو تقویت ملے گی۔وزیراعظم نوازشریف

کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر ہیں،کشمیریوں اور پاکستانیوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا،تحریک آزادی کشمیر کو بھارت جبروبربریت سے نہیں دبا سکتا،پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔وزیراعظم کا پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اکتوبر 2016 15:40

قومی اتحاد سے کشمیر کاز کو تقویت ملے گی۔وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارلیمانی رہنماؤں کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سب کے اتحاد سے کشمیر کاز کو تقویت ملے گی۔کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔کشمیریوں اور پاکستانیوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کی مثبت تجاویز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اچھی تجاویز پر عملدرآمد کی کوشش کرینگے۔اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر مئوثر انداز میں اٹھایا۔ہمیں اپنے فارن مشن کو مستند کرنا ہوگا۔تحریک آزادی کشمیر کو بھارت جبروبربریت سے نہیں دبا سکتا۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر پارٹی وابستگی سے بڑھ کر پاکستانی ہیں۔اہم قومی ایشوزپر وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے پریقین رکھتے ہیں۔