خورشید شاہ کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طویل خطاب کے دوران ہنسی مذاق ، زبان لڑکھڑاتی رہی
’’ را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا نام غلط لے لیا شاہ صاحب آپ میری جگہ پر آ جائیں ، میں آپ کی جگہ پر آ جاتا ہوں، وزیراعظم کی آہستہ سے گفتگو آج تو میرے لیڈر بلاول بھٹو زرداری بھی گیلری میں بیٹھے ہیں ،میں ان کی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا، خورشید شاہ کا جواب
بدھ 5 اکتوبر 2016 21:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے طویل خطاب میں ہنسی مذاق کرتے رہے اور اسی ہنسی مذاق کے دوران ان کی زبان لڑکھڑاتی رہی اور انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا نام غلط لیا جبکہ ایک موقع پر انہیں جب وزیر اعظم نواز شریف نے آہستہ سے کہا کہ شاہ صاحب آپ میری جگہ پر آ جائیں اور میں آپ کی جگہ پر آ جاتا ہوں جس پر خورشید شاہ نے پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تو میرے لیڈر بلاول بھٹو زرداری بھی گیلری میں بیٹھے ہیں اور میں لیڈر کی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے وزیر اعظم کے خطاب کے بعد مسئلہ کشمیر پر پیپلز پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور 3مرتبہ کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں بہت اچھی تقریر کی او رہم اس کی ستائش کرتے ہیں لیکن انہیں چاہیے تھا کہ وہاں کو بھارتی ایجنٹ’’کلبھوشن یادیو‘‘ کا بھی حوالہ دیتے ۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میری اور وزیر اعظم کی عمر کافی ہو گئی ہے اور ہم ایسے جوش سے خطاب نہیں کر سکتے جیسے 30 سے 35 سال پہلے کرتے تھے لیکن خواجہ آصف آج بھی جذبات میں ایسی بات کرتا ہے جس پر شور مچ جاتا ہے اور اخبارات میں ہیڈ لائن بنتی ہے۔
جب وہ اپنی تقریر میں ’’کلبھوشن ‘‘ کا نام بھولے تو اعتزاز احسن اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں لقمہ دیا کہ آپ صحیح نام لیں ۔ کشمیری حریت پسند رہنما مظفر برہانی وانی کے نام کے ساتھ بھارتی ایجنٹ کا نام مت ملائیں جس پر انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ اگر اسحاق ڈار نام ہوتا تو مجھے یاد رہتا۔ خورشید شاہ کی تقریر سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایوان سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے اور خورشید شاہ کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئےمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.