عمران خان کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی۔سینیٹراعتزازاحسن
پی ٹی آئی نےوزیراعظم کی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی،جبکہ پارلیمنٹ کا فورم مشترکہ فورم ہوتاہے،ہم نے بائیکاٹ نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا،کشمیر کے معاملے پرہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کاعمران خان کی تنقید کا جواب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:10
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی،پتہ نہیں عمران خان کوکون مشورے دیتا ہے،پی ٹی آئی کو اس اجلاس سے گھبرانا نہیں چاہیے تھا، پارلیمنٹ کا فورم وزیراعظم کا نہیں بلکہ مشترکہ فورم ہوتاہے،ہم نے بائیکاٹ نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا،کشمیر کے معاملے پر ہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔
انہوں نے آج یہاں عمران خان کی پیپلزپارٹی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے سیشن کا بائیکاٹ کیا۔لیکن وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی پارلیمانی کانفرنس میں شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے شرکت کی۔پرویزخٹک بھی وزیراعظم کی دعوت پر گئے۔لیکن پارلیمنٹ کا فورم مشترکہ فورم ہے وزیراعظم کا فورم نہیں ہے۔(جاری ہے)
،ہم نے بائیکاٹ نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا،کشمیر کے معاملے پر ہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان پرجب تنقید ہوئی تو اس کا غصہ آپ نے ہم پر اتار دیا۔ہم نے ہاؤس میں جاکر نوازشریف کی خارجہ پالیسی کی بھرپور مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی مقصد پاناما پیپرزپر نوازشریف اور انکے خاندانوں کو آڑے ہاتھوں لینا اور احتساب کی جانب لے کرجانا ہے۔اگر پی ٹی آئی کا بھی یہی مقصد ہے تو پھر ہمارے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے تھی اس کا فائدہ میاں نوازشریف کو ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.