غیرت کے نام پر قتل پر سخت سزا دینے کا بل منظور ہونے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ اور پوری قوم کو مبارکباد،ملک بھر میں قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے،روشن خیال اور ترقی پسند قوتیں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد نواز شریف
جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:12
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل پر سخت سزا دینے کا بل منظور ہونے پر پارلیمنٹ اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ، این جی اوز، سول سوسائٹی، دانشوروں، میڈیا اور اس کیلئے محنت اور حمایت کرنے والوں کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل پاکستان کو درپیش انتہائی اہم مسائل میں سے ایک تھا، حکومت معاشرے سے اس دھبہ کو ہٹانے کیلئے تمام ممکنہ طریقے اختیار کرنے کیلئے پرعزم تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے اس قانون کی پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے کام کیا ہے اسی طرح ملک بھر میں اس قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے، خواتین ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہیں،میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کو تحفظ فراہم کرنے اور تسلط سے آزادی دلانے پر یقین رکھتا ہوں تا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مساوی کردار ادا کر سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.