کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں٬ اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی٬وزیراعظم نے عالمی لیڈروں کوبھی مسئلہ کشمیر پرنوٹس لینے کاکہاتھا٬مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں٬ پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے٬ بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہی

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 23:50

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں٬ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں٬ اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی٬وزیراعظم نے عالمی لیڈروں کوبھی مسئلہ کشمیر پرنوٹس لینے کاکہاتھا٬مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں٬ پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے٬ بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں٬ اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی٬ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کے لئے ارکان سے مشاورت ہوگی٬انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف فورم پر کوششیں جاری ہیں٬ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے٬ بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانکی مون نی2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا٬ بھارت کشیدگی بڑھارہاہے٬ کشیدگی سے پوری دنیاکے امن کوبھی خطرہ ہے۔