پیپلزپارٹی (ن)لیگ کی بی ٹیم ہے ٬ ایازصادق سپیکر نہیں لائوڈ سپیکر ہے٬آصف زرداری جانتے ہیں کہ اگر پانامہ لیکس کا احتساب کیا گیا تو پھر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ٬ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ساتھ این آر او سائن کیا ہے٬ جہانگیر ترین علاج جبکہ چوہدری سرور بچوں سے ملنے لندن آئے ہیں٬ کشمیر ایشو پر لندن میں جلسے کررہا ہوں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 23:50
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی (ن)لیگ کی بی ٹیم ہے ٬ ایازصادق سپیکر نہیں لائوڈ سپیکر ہے٬آصف زرداری جانتے ہیں کہ اگر پانامہ لیکس کا احتساب کیا گیا تو پھر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ٬ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ساتھ این آر او سائن کیا ہے٬ جہانگیر ترین علاج جبکہ چوہدری سرور بچوں سے ملنے لندن آئے ہیں٬ کشمیر ایشو پر لندن میں جلسے کررہا ہوں ۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو30اکتوبر کی دعوت نہیں دی اور نہ میں طاہر القادری سے ملاقات کے لئے لندن آیا ہوں ٬ ایاز صادق اصلی سپیکر نہیں ہے اگر وہ اصلی سپیکر ہوتے تو پانامہ لیکس پر عمران خان کے ریفرنس کے ساتھ نوازشریف کا ریفرنس بھی بھیجتے۔(جاری ہے)
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ(ن) کی بی ٹیم ہے ٬ آصف زرداری اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر پانامہ لیکس کا احتساب کیا گیا تو پھر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ٬ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ساتھ این آر او سائن کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ٬ پانامہ لیکس میں اگر کوئی بات نہیں ہے تو احتساب کا نام سن کر پسینہ کیوںآتا ہے ٬ اپوزیشن منافق ہے اور نوازشریف کے بھلے کے لئے کچھ نہیں کر رہی ٬ جہانگیر ترین علاج کے لئے جبکہ چوہدری سرور بچوں سے ملنے لندن آئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.