گرفتاریاں٬ مقدمے عزاداری مظلوم کربلا سے نہیں روک سکتے٬ہراساںکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے٬ علامہ سبطین سبزواری
مقدمات کا سامنا کریں گے٬عزاداری نہیں رکے گی٬ صدرشیعہ علما کونسل پنجاب
منگل 11 اکتوبر 2016 19:59
(جاری ہے)
بانیان مجالس و جلوس ہائے عزا کو ہراساںکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
مقدمات کا سامنا کریں گے۔ شہادتوں کے عادی ہیں۔عزاداری نہیں رکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ لوگوں کوفورتھ شیڈول اور گرفتاریوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔اور جب عزادار استقامت دکھاتے ہوئے عزاداری منعقد کرتے ہیں تو من گھڑت کہانیوں پربے بنیاد مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جلوس دیر سے ختم کرنے اور روایتی جلوس نکالنے پر بھی مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ ان ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات ہمیں یزیدیت کے خلاف احتجاج سے نہیں روک سکتے۔ علامہ سبطین سبزواری نے پنجاب اور بلوچستان کے وزرا ء اعلیٰ سے عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن یا محدودیت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں٬ عزاداری کو روکنے کے لئے نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق عزاداری کا تحفظ٬ عزاداری سے کریں گے٬ا گرکہیں جلوسوں پر پابندی لگائی گئی تو نویں اور دسویں محرم کے جلوس روک دیں گے٬ حکومت مشکلات پیدا کرنے کے بجائے عزاداروں کو سہولتیں فراہم کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.