انٹرپارٹ ٹو کارزلٹ مایوس کن آنے پرطلباو طالبات کا احتجاج

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:00

خان پور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) بہاو ل پور بورڈ کی طرف سے ایف اے ٬ایف ایس سی پارٹ ٹو کے رزلٹ قابل اعتماد نہ آنے پر سینکڑوں طلباء و طالبات اور والدین سراپا احتجاج ہیں ایسے طلباء طالبات جنہوں نے اپنے پیپر درست کیے اور ان کو اچھے نمبروں میں اپنے پاس اور پوزیشنیں لینے کی توقع تھی انہیں بھی کئی مضامین میں نہ صرف فیل کر دیا گیا بلکہ کئی مضامین میں انتہائی کم نمبر دیئے گئے خان پور کے مختلف نجی اور سرکاری کالجز میں ہائیر سکینڈری سکولز کے طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ انہوں نے امتحانات کے دوران بہترین پیپر کیے اور بعد ازاں درست جوابات کو بھی تسلی سے چیک کیا مگر جب رزلٹ آیا تو انہیں یقین ہی نہیں ہوا اس سلسلہ میں طلباء و طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ بہاول پور بورڈ انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے رزلٹ کو ایک بار پھر چیک کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :