پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دوطرفہ اور کثیر الجہت سطوں پر مل کر کام کریں گی
وزیراعظم نوازشریف کی آذربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے سپیکر سے گفتگو
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان قومی مفاد کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے دورے کا موقع فراہم کرنے پر سپیکر کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہمارے مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان اور صدر سے انتہائی مفید ملاقاتیں کیں جس سے آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے قابل قدر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر بٹ کی اعزازی ڈگری ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 18 اکتوبر کو آذربائیجان کے قومی دن کے حوالے سے مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان دونوں حکومت میں فعال جمہوریت ہے اور دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان قریبی تعلقات سے حکومتی سطح پر اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آذربائیجان کے سپیکر کی دعوت کا پیغام چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی کو پہنچائوں گا۔ وہ آذربائیجان کے دورے سے خوشی محسوس کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگرونو کار باخ اور کشمیر کے معاملہ پر دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کی حمایت دونوں ملکوں کے مضبوط اور آزمودہ تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی۔ گزشتہ تین سا ل کے دوران بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پیلٹ گنز کے استعمال سے 112 کشمیری شہید٬ 200 نابینا ہوگئے جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں جان بوجھ کر اضافہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.