18اکتوبر 2007 کو حملہ عوام کی امیدوں پر کیا گیا، شیر کے شکار کا ٹھیکہ ایک کھلاڑی کو دیا گیا: بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 اکتوبر 2016 14:36

18اکتوبر 2007 کو حملہ عوام کی امیدوں پر کیا گیا،  شیر کے شکار کا ٹھیکہ ایک ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر2016ء) : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سلام شہدا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرنے نکلے ہیں ۔ 18 اکتوبر 2007 کو بھٹو کی بیٹی آئی تھی۔ بے نظیربھٹو پاکستان کے عوام کی امید بن کے آئی تھیں ۔ بے نظیر بھٹو وطن کو دہشتگردی، غربت، بےروزگاری سے آزاد کرانے آئیں تھیں بےنظیر بھٹو فرقہ پرستی، مذہب کے ٹھیکیداروں سے آزادی کیلیے آئی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ 18اکتوبر 2007 کو حملہ عوام کی امیدوں پر کیا گیا۔ ہمارے 177جان نثار شہید ،630زخمی ہوئے تھے۔ بی بی کو شہید کرکے وقت کے یزید سمجھتے تھے انہیں للکارنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔ بی بی کا بیٹا کا آج تک زندہ ہے ۔ بلاول بھتو نے کہا کہ جمہوریت کے کارروان پر حملہ سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم نے آمر کو نکالا اور ملک میں جمہوریت بحال کی اب زبان اور برادری کی سیاست سے آزادی چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سے نواز شریف مضبوط ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بے بسی کا عالم یہ ہے کہ شیر کے شکار کا ٹھیکہ ایک کھلاڑی کو دیا گیا ۔ بلاول نے کہا ہم ملکر شہید بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ ہم مل کر کشمیریوں کو آزادی دلائیں گے اور تخت رائیونڈ سے آزادی لیں گے۔