لاہور٬ ہائیکورٹ میں قصور جنسی سکینڈل کے مقدمے کی سماعت

مقدمات میں دہشت گردی دفعات شامل کرنے کے لئے دائر درخواستوں پر ملزمان اور مدعیان کو نوٹس جاری

منگل 18 اکتوبر 2016 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور جنسی سکینڈل کے مقدمات میں دہشت گردی دفعات شامل کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے دائر درخواستوں پر ملزمان اور مدعیان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ پراسکیوشن پنجاب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو بتایاکہ قصور جنسی سکینڈل کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی.جنسی سکینڈل سے کئی بچوں کی زندگیاں تباہ ہوئیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلا.پولیس نے قانون کے تحت مقدمہ میں دہشت گردی کی د فعات شامل کیں .انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزموں کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے قانونی جواز کے بغیر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمات میں دہشت گردی دفعات داخل کرنے کا حکم دیا جائی.جس پر عدالت نیملزمان اور مدعیان کو نوٹس جاری کرتے ہوئیستائیس اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔