پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر ایچ کولیٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

جمعرات 8 ستمبر 2022 21:53

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے  امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2022ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر ایچ کولیٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبہ جات میں تعاو ن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

ملاقات میں سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وفد نے سیلاب سےتباہی پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر امریکی وفد کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کریں گے۔ خطے میں استحکام اور امن کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اورمضبوط تعلقات کا خواہاں ہے ۔