ہیلتھ کیئرکے منصوبوں کیلئے 26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز فراہم کر دیئے،وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 27 دسمبر 2022 20:40

ہیلتھ کیئرکے منصوبوں کیلئے  26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز فراہم کر دیئے،وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبے میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہیلتھ پراجیکٹس کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے 26ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی ایک ریکارڈ ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے سائبر نائف مشین فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوا ارب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں لینئر ایکسلریٹر مشین سے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں بھی کینسر کے مریضوں کیلئے لینئر ایکسلریٹر مشین نصب کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتالوں میں جدید مشینری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیا کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے۔

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آبادکو 5 ارب روپے سے مزید 200 بیڈز اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ دل کے مریضوں کیلئے گیما کیمرہ الیکٹروفزیالوجی ایکوپمنٹ اور ٹرازٹ ٹائم فلومیٹر فراہم کی جا رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد کی توسیع کے لئے 385ملین روپے کی لاگت سے زمین حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی لاہور میںمریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے دواخانہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں50 کروڑ سے سی ٹی انجیو گرافی مشین اور گیما کیمرہ(تھیلیم سکین) نصب کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں 6ارب روپے کی لاگت سے چودھری انور علی چیمہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا