Live Updates

ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،عمران نیازی نے بارودی سرنگیں بچھا کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

پیر 12 دسمبر 2022 22:13

ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،عمران نیازی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔اس قسم کا منفی پروپیگنڈہ عمران نیازی کر رہے ہیں جنہوں نے بارودی سرنگیں بچھا کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، موجودہ اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں ، پاکستان سے گندم، کھاد اور ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کوترجیح دی، سیلاب کی قدرتی آفت آگئی محدود وسائل کےباوجود متاثرین کوریلیف دیا، ہرہفتے کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے، وزیراعظم کابینہ میں مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، آج ہم تحریک انصاف کی کارکردگی کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے امریکی ڈالر اور گندم سمگل کی جا رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے ایکشن لیا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، عمران نیازی نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدےپورےنہیں کئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کا سرکاری ریٹ 224 روپے کے لگ بھگ ہے تاہم بارڈر کے ذریعے سمگل ہونے کی وجہ سے گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13سے 18 روپے کا فرق ہے، سمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گندم، کھاد درآمد کر رہے ہیں، وہ بھی سمگل ہو رہی ہے، لہٰذا بارڈر سیل کرنا بھی پڑے گا تو کر دیں گے لیکن اب سمگل نہیں ہونے دیں گے۔جمعہ کے روز سے ایک کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے جس کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب ختم ہوئی تو مہنگائی 4.5 فیصد تھی، اس وقت اسٹاک ایکسچینج ایشیا میں سب سے تیز بڑھ رہی تھی تاہم عمران حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے اور معیشت کو تباہ کر دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہو گا، اس کے متعلق غلط مہم چلائی جا رہی ہے ، عمران خان نے پاکستانیوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی، عمران نے کمٹمنٹ کو پورا نہیں کیا اور جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا گئے، ان کے بیانات ملک دشمنوں کے لئے اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ،عمران نیازی نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدےپورےنہیں کئے،پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،پاکستان دیوالیہ نہیں ہو گا، اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک کمپین کے طورپر پیش کیا جارہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا، کوئی ایسی وجہ نہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دیوالیہ ہونے کی باتیں کرکے پاکستان کی ریٹنگ کو دنیا میں خراب کیا جا رہا ہے ،پہلے ملک کا خیال کرنا چاہیے، چیلنجزموجودہیں، منیج کررہے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کواس نہج پر پہنچایا، اپنے ملک کوبدنام کررہے ہیں، اللہ نہ کرے پاکستان کبھی دیوالیہ ہو ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت جاتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھا گئی، عمران خان نےپاکستان کو بطورقوم کرپٹ ثابت کرنےکی کوشش کی، پی ٹی آئی دورمیں مہنگائی عروج پرپہنچی اورروپے کی قدرکم ہوئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں پاکستان پربہت بڑا ظلم ہوا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کوتباہ کیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات