سندھ ہائی کورٹ میں گیس کی سپلائی میں کمی کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک کی جانب سے جواب الجواب جمع کرادیا گیا

بدھ 21 ستمبر 2022 19:34

سندھ ہائی کورٹ میں گیس کی سپلائی میں کمی کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2022ء) سندھ ہائی کورٹ میں گیس کی سپلائی میں کمی کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک کی جانب سے جواب الجواب جمع کرادیا گیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین واجبات کی ادائیگی سے متعلق گیس کی سپلائی میں کمی کیخلاف کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سوئی سدرن کے جواب پر کے الیکٹرک کی جانب سے جواب الجواب جمع کرادیا۔

گیا۔ سوئی سدرن کے وکیل بلال فاروق علوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ جواب الجواب پڑھنے کے لئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ سوئی سدرن گیس کے وکیل بلال فاروق علوی کے مطابق سوئی سدرن نے اپنے جواب میں عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک پر نیچرل گیس کی مد میں 178 بلین جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 25 بلین کی اکتیس اگست 2022 تک واجب ادا ہیں۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے دائر درخواست میں میوقف اپنایا تھا کہ گیس کی کمی کے باعث متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ متبادل ذرائع سے بجلی کی لاگت بڑھ رہی ہے۔ بجلی کی لاگت کے باعث شہری بلوں میں براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت نے 13 جون 2018 کو ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی سے روکا۔ عدالت نے معمول کے مطابق گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ حکم امتناعی کے باوجود گیس کی سپلائی میں کمی کی گئی۔ گیس کی کمی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ ایم ڈی ایس ایس جی سی کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔