معیاری تعلیم کا حصول خواتین کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے‘میرے لئے بے نظیر بھٹو رول ماڈل تھیں ‘تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے‘اردن اور لبنان میں پناہ گزین کیمپوں کے لوگوں کو نہیں بھول سکتی

فخر پاکستان و نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا’’شارجہ میں مستقبل کی سرمایہ کاری ’’پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب

بدھ 19 اکتوبر 2016 19:24

معیاری تعلیم کا حصول خواتین کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے‘میرے لئے بے ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) فخر پاکستان و نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا حصول خواتین کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے‘میرے لئے بے نظیر بھٹو رول ماڈل تھیں ‘تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے‘اردن اور لبنان میں پناہ گزین کیمپوں کے لوگوں کو نہیں بھول سکتی۔

وہ بدھ کو یہاں شارجہ میں مستقبل کی سرمایہ کاری پرعالمی کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ملا لہ یوسف زئی نے کہا کہ خواتین کے لئے سب سے زیادہ ضروری معیاری تعلیم کا حصول ہے٬ ہمیں خواتین کو متحرک کرنے کے لئے ان کے سامنے مثال قائم کرنی ہوگی۔ ملالہ نے کہا کہ ان کے لئے بے نظیر بھٹو رول ماڈل تھیں۔اور مالہ کا کہنا تھا کہ اسکول میں میں صرف خواتین کو ڈاکٹر اور ٹیچرز یا گھریلو خواتین کے روپ میں ہی سمجھتی تھی ٬ لیکن پھر میرا نظریہ بدلا جب میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خاتون رہنما اور دو بار وزیراعظم پاکستان بنتے دیکھا٬ میں نے خواتین کو ایتھلیٹس اور خلاء باز بنتے دیکھا۔

(جاری ہے)

اور مجھے یہ حوصلہ ملا کہ مجھ سمیت تمام خواتین اپنے تمام خوابوں کو پورا کر سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ملالہ نے کہا کہ اردن اور لبنان میں پناہ گزین کیمپوں کے لوگوں کو نہیں بھول سکتی۔…(رانا)