حکومت آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ میں رائج طریقہ کار کو اپنائے۔ سنیارٹی کے معاملے میں کسی بھی فوجی افسر کی وفاداری پر شک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ان تمام افسران نے اپنی سروس کے دوران ملک کا دفاع کیا ہے۔ سید خورشید شاہ
میاں محمد ندیم بدھ 19 اکتوبر 2016 22:31
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19اکتوبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ میں رائج طریقہ کار کو اپنائے۔پارلیمان ہاوس میں بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سنیارٹی کے معاملے میں کسی بھی فوجی افسر کی وفاداری پر شک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ان تمام افسران نے اپنی سروس کے دوران ملک کا دفاع کیا ہے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بعد جو بھی لیفٹیننٹ جنرل سنیئیر ہے اس کو جواننٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنا دینا چاہیے جب کہ اس سے جونیئر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو آوٹ آف ٹرن سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا جس سے خرابی پیدا ہوئی۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے نظام کو موثر بنایا ہے جس کے بعد اسی جج کو چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے جو سب سے سینئیر ہو۔واضح رہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین تعینات کرنے کا اختیار وزیر اعظم کا ہے تاہم اس بارے میں وزیر اعظم اپنے قریبی ساتھیوں کے علاوہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف سے بھی مشاورت بھی کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اگلے ماہ کے آخر میں اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع لینے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں۔جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.