پاکستان کے مستقبل کافیصلہ2نومبرکوہوگا۔عمران خان
کرپشن کابادشاہ نوازشریف پاناما میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑاگیا،مجھے بتاؤ غیرت مندپاکستانیوں!کیاتم ایک چوراورڈاکو کواپناوزیراعظم مانتے ہو؟کلمہ طیبہ پڑھنے والاکبھی بھی ایک کرپٹ کو اپنا سربراہ نہیں مانتا،جب سربراہ چوری کرتا ہے تو نیچے سارا نظام کرپٹ بنا دیتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا پشاور میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:49
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ2نومبرکو ہوگا،کرپشن کا بادشاہ نوازشریف پاناما میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا گیا،مجھے بتاؤ غیرت مندپاکستانیوں کہ کیا تم ایک چوراور ڈاکو کو اپنا وزیراعظم مانتے ہو؟ کلمہ طیبہ پڑھنے والا کبھی بھی ایک کرپٹ کو اپنا سربراہ نہیں مانتا،جب سربراہ چوری کرتا ہے تو نیچے سارا نظام کرپٹ بنا دیتا ہے،ایک طرف نوازشریف اور اس کیساتھ ملک کے بڑے بڑے ڈاکوآصف زرداری،الطاف حسین،مولانافضل الرحمن،اسفندیارولی جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف ایک نیا پاکستان کھڑا ہے،انشاء اللہ2نومبرکو فیصلہ نئے پاکستان کے حق میں ہوگا۔
انہوں نے آج پشاور میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسہ تو شاہ فرمان کا تھا۔(جاری ہے)
لیکن میں نے کہا کہ میں اپنے جنونی نوجوانوں سے ملوں اور 2نومبر کی دعوت دوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ2نومبرکو ہوگا۔کرپشن کا بادشاہ نوازشریف پاناما میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا گیا،مجھے بتاؤ غیرت مندپاکستانیوں کہ کیا تم ایک چوراور ڈاکو کو اپنا وزیراعظم مانتے ہو؟ کلمہ طیبہ پڑھنے والا کبھی بھی ایک کرپٹ کو اپنا سربراہ نہیں مانتا،جب سربراہ چوری کرتا ہے تو نیچے سارا نظام کرپٹ بنا دیتا ہے۔
مچھلی سرسے گلتی اور سڑتی ہے جبکہ ایک ملک اوپر سے تباہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی نے مدینہ کی ریاست کو اپنے اخلاق اور دیانتداری سے اوپراٹھا دیا۔مدینہ کی ریاست کی بنیادعدل و انصاف پر رکھی گئی پھر اسی ریاست نے دنیا کی امامت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے نہ قرض لینا ہے نہ بھیگ مانگنی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج کے بچے سب تحریک انصاف میں ہیں۔جب بچوں کے باپ دوسری جماعتوں میں لیکن ان کے بچے اور میری بہنیں تحریک انصاف میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اس ظلم اور ناانصافی کیخلاف جہاد میں شرکت نہیں کرے گا۔شاہ فرمان کی میں ذمہ داری لگا رہاہوں۔کہ ہم آرہے ہیں اگر یہ شاہ فرمان پیچھے ہٹا تو میں اس کو جیل میں ڈالوں گا۔انہوں نے کہا کہ نہ شاہ فرمان پیچھے ہٹے گا نہ ہی میرے پختون نوجوان پیچھے ہٹین گے ،نہ ہی پرویزخٹک پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی کبھی عمران خان پیچھے ہٹا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.