وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے دفاع پاکستان کونسل کے اعلی سطحی وفد کی چیئرمین مولانا سمیع الحق کی قیادت میں ملاقات
مولانا سمیع الحق نے وزیر داخلہ کو ملک میں دینی جماعتوں٬ مدارس٬ آئمہ مساجد و علما ء کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کیا
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41
(جاری ہے)
جبکہ دینی حلقوں نے ہمیشہ ملکی دفاع٬ سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل مثبت کردار ادا کیا ہے مگر اب انہیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں امریکی دبائو اور بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف سب سے پہلے دفاع پاکستان کونسل میدان میں نکلی اور ملک کا دفاع کرنے کا اعلان کیا۔ ایسے حالات میں حکومت کی طرف سے دینی شخصیات کی شہریت منسوخ کرنے٬ بینک اکاونٹ منجمند کرنے٬ شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ملک سے باہر جانے پر پابندی کے اعلانات اور اقدامات نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا ہے۔ وفد کے دیگر قائدین نے بھی ان سارے حالات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفد کا خیر مقدم کیا اور تمام مسائل کو غور سے سن کر کہا کہ میں اپنے آپ کو دینی قوتوں کا سپاہی سمجھتا ہوں اور تمام نازک حالات میں ہر فورم پر آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ یہ طے شدہ بات ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں اور اس ملک کا نظریاتی تشخص ہر حالت میں قائم رکھا جائے۔ وزیر داخلہ نے فوری طور پر فورتھ شیڈول کے تمام افراد کے بلاک شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کیئے اور نادرہ کو متنبہ کیا کہ آئندہ بھی فورتھ شیڈول کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہ کیا جائے۔ اسی طرح ان کی شہریت پر بھی کوئی پابندی نہ لگائی جائے اور نہ ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر چاروں صوبوں کی حکومتوں سے بات کرکے انہیں دینی قوتوں اور کونسل کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کا کہوں گا۔ تاکہ آپ کے مسائل جلد از جلد باہمی مشاورت سے حل کرائے جاسکیں۔ کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے افغان مہاجرین کی واپسی اور ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اور کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان کے مہاجرین کی قربانیوں پانی پھیر رہے ہیں۔ اور خام خواہ اپنے دیرینہ دوستوں کو دشمن بنارہے ہیں اس کا سارا فائدہ بھارت کو پہنچے گا۔ اور بھارت اس کوشش میں ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات خراب ہوں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.