پاناما لیکس خیانت کی کہانی اورحکومت کے گلے میں زنجیر ہے٬٬سراج الحق

مخصوص ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہو اہے ٬تین سال میں حکومت نے 19 ارب ڈالر کا قرضہ لے کر نہ صرف ہمارے بچوں کو مقروض کر دیا بلکہ ملک کو بھی اندھیروں میں دھکیل دیا ٬٬٬امیر جماعت اسلامی سراج الحق کااجتماع سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاناما لیکس خیانت کی کہانی اورحکومت کے گلے میں زنجیر ہے٬ حکومت کو توبہ کرلینی چاہیے۔ مخصوص ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہو اہے ٬تین سال میں حکومت نے 19 ارب ڈالر کا قرضہ لے کر نہ صرف ہمارے بچوں کو مقروض کر دیا بلکہ ملک کو بھی اندھیروں میں دھکیل دیا ۔

نو شہرہ کے علاقے اضاخیل میں دوروز سے جاری ااجتماع کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے امیرجماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے کہا کہ پاکستان بڑی قر بانیوں کے بعد وجود میں ایا ہے آج وہ پاکستان کہا ہے جس کے لئے ہمارے بڑوں نے قر بانیاں دی تھی انہوں نے کہا کہ مخصوص ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہو اہے نظریہ پاکستان کے خلاف بات کر نے والوں کے خلاف ہمارا کھلاجنگ ہے تین سال میں وفاقی حکومت نے 19 ارب ڈالرزکا قرضہ لے کر نہ صرف ہمارے بچوں کو مقروض کر دیا بلکہ ملک کو بھی اندھیروں میںدھکیل دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور پاکستان کا مستقبل صرف اسلام ہے انہوں نے کہا کہ 70 سال سے ہم پر انگریز کے بنائے ہو ئے حکمران مسلط ہے جس نے ملک کو انگریز کاغلام بنا دیا ملک سے کر پشن ختم کر نا ہمارے منشور میں شامل ہے اور ہم ملک سے کرپشن ختم کر کے دم لینگے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاناما لیکس کو شرم اور خیانت کی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر پیسے چراتے ہیں اور بیرونی ملک منتقل کر رہے ہیں۔ پاناما لیکس حکومت کے گلے میں زنجیر ہے٬ حکومت توبہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو خون ریزی سے بچانے کے لئے سپریم کورٹ حق اور انصاف کے فیصلے کریں