پاکستان میں بین الاقوامی تعلقات عامہ نہایت اہمیت حاصل کرچکے ہیں٬اقوام متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پر یقین رکھتے ہیں٬اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد نہ ہونے سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے٬اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے٬ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی گولہ باری و فائرنگ افسوسناک ہے
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کاقائداعظم یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
پیر 24 اکتوبر 2016 14:55
(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عدم مداخلت کا اصول نمایاں ہے٬عدم مداخلت کے اصول پر عملدرآمد نہ ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں٬پاکستان اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے نقصانات سے متاثر ہوا ہے٬اقوام متحدہ عالمی پولیس یا حکومت نہیں لیکن یہاں سے مضبوط آواز بلند ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہم آہنگی اور رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے٬پاکستان میں بین الاقوامی تعلقات عامہ نہایت اہمیت حاصل کرچکے ہیں٬اقوا م متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پر یقین رکھتے ہیں٬اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد نہ ہونے سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے٬اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی گولہ باری افسوسنا ک ہے٬ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں٬2003کی فائر بندی کے معاہدے پر کاربند ہیںِشہری آبادی پر بھارتی گولہ باری اور فائرنگ پر افسوس ہے٬کل بھوشن پر ڈوزئیر تیار ہورہے ہیں٬جلد اقوام متحدہ کو دیں گے٬افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.