کشیدہ سیاسی صورتحال:مسلم لیگ(ن)کاآصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ
نوازلیگ کی پانامالیکس سمیت تمام معاملات پرمذاکرات کی دعوت،آصف زرداری کی ملاقات سے معذرت،مذاکرات بلاول بھٹو کے دیے گئے پوائنٹس پرہی شروع ہونگے۔ذرائع پیپلزپارٹی
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:29
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت نے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے،جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ملک کی موجودہ کٹھن سیاسی صورتحال کے پیش پیپلزپارٹی کی لندن میں موجود قیادت آصف زرداری سے رابطہ کیاہے۔
(جاری ہے)
جس میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی گئی۔
نوازلیگ کی قیادت نے پاناما لیکس سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کی دعوت دی۔جس پرآصف زرداری نے ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنی ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے کی جائے۔انہوں نے جواب میں کہا کہ مذاکرات بلاول بھٹو کے دیے گئے پوائنٹس پر ہی شروع ہونگے۔پیپلزپارٹی قیادت نے کہا کہ احتساب بل اور پارلیمانی کمیٹی پر بات شروع کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.