اسلام آباد دھرنے کا مقصد نوازشریف پر دبائو ڈالنا ہے عوام کو مشکل میں تنگ کرنا نہیں٬ سفارتکاروں٬ ہسپتالوں اور سپریم کورٹ جانے والوں کے لئے راستہ کھلا رکھیں گے ٬ اسلام آباد پہنچ کر نوازشریف پر مزید دبائو ڈالنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے٬ چیئرمین تحریک انصاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا مقصد نوازشریف پر دبائو ڈالنا ہے نہ کہ عوام کو مشکل میں ڈالنا٬ہسپتالوں اور سپریم کورٹ جانے والوں کے لئے راستہ کھلا رکھیں گے ٬ اسلام آباد پہنچ کر نوازشریف پر مزید دبائو ڈالنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو لاک ڈائون کے بعد مزید جلسے نہیں کریں گے ٬ اسلام آبادمیں 10لاکھ لوگ اکھٹے کریں گے ٬ کوشش ہو گی کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عوام کو بھی پریشانہ نہ اٹھانی پڑے٬ نوازشریف کے خلاف ریاستی اداروں نے کچھ نہیں کرنا ٬ نیب کا چیئرمین نوازشریف اور آصف زرداری نے مل کر لگایا ٬ سپریم کورٹ جانا اور سڑکوں پر آنا ہمارا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ٬ ٬آئس لینڈ میں احتجاج کے بعدجمہوریت مضبوط ہوئی٬اسلام آباد میںاسپتالوں جانیوالے اورایمبولینسز کے لئے راستہ رکھیں گے٬ مزید لائحہ عمل اسلام آباد پہنچ کر بنائیں گے ۔