طاہر القادری پی ٹیآئی کے اسلام آباد دھرنے میں شریک ہوں گے ۔ منظور وسان کی پیشن گوئی
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 14:29
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : ملکی سیاسی صورتحال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اکثر و بیشتر ہی پیشن گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق پیشن گوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری دھرنے میں شرکت کر کے اپنی جماعت کی قیادت کریں گے۔
طاہر القادری کا اسلام آباد دھرنے میں شریک ہونا کسی بڑے اشارے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرنے کا مقصد بڑی گڑ بڑ ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق منظور وسان نے مزید کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں حکومتیں گرتی ہیں البتہ اس مرتبہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
نومبر میں سیاسی اور غیر سیاسی عہدوں پر اہم تبدیلیاں ہوں گی۔
منظور وسان نے بتایا کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے۔ ملک میں آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔ انتخابات میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملے گا۔ ایم کیو ایم سے متعلق انہوں نے کہا کہ مستقبل صرف ایم کیو ایم پاکستان کا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کتنی بھی زور آزمائی کر لے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.