بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہرممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا، امن کی خواہش کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ، خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم‘بھارت نے کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی کے لیے درخواست دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:24

بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہرممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہرممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا، امن کی خواہش کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ، خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ ہم امن پسند ہیں ، تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے امن کوششوں کا موثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ واقعات کی تحقیقات کرے ، حقائق پاکستان کو فراہم کرے اور بھارتی فوج کو ہدایت دے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادو تک رسائی کے لیے درخواست دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے دستاویزات مناسب وقت پر عالمی برادری کے ساتھ شئیر کریں گے ، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیس کالج کے محاصرے کے دوران انٹیلیجنس اداروں نے افغانستان سے دہشت گردوں کے رابطہ کے سگنل پکڑے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔