خیبرپختونخوا میں تبدیلی ہم لائیں گے اور2018 میں ن لیگ کی حکومت ہو گی۔ اپوزیشن کو پاکستان کے ترقی یافتہ ہونے کا غم کھایا جا رہا ہے، سی پیک پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لے کر آئے گا ۔ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ خیبر پختونخوا کو تبدیل ہونا چاہیے اور وہ تبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔ صوبے میں اگر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں نہ آتے۔وزیراعظم نوازشریف کا کوہاٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:33
کوہاٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کوہاٹ میں گیس فراہمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔گیس کی فراہمی کے اس منصوبے پر 3 ارب 81 کروڑ لاگت آئے گی۔گیس منصوبے سے خوشحال گڑھ،چور لکی،اسرزئی،شاہپورکوگیس ملے گی، جبکہ شیرکوٹ، نصرت خیل، علی زئی اورڈھوڈہ کے عوام کو بھی گیس فراہم کی جائےگی۔
اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی ہم لائیں گے اور2018 میں ن لیگ کی حکومت ہو گی۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پاکستان کے ترقی یافتہ ہونے کا غم کھایا جا رہا ہے، سی پیک پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لے کر آئے گا ، 2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔(جاری ہے)
وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کے ترقی یافتہ ہونے کا غم کھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کوہاٹ میں ہسپتال، یونیورسٹی میں ویمن کیمپس اور ریل کار سروس شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 400 کروڑ روپے کوہاٹ کے بزرگوں اور بہنوں پر قربان ہیں۔ انہوں نے فوجی افسروں، پولیس کے جوانوں اور عام شہریوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 'تبدیلی' کے نعرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو تبدیل ہونا چاہیے اور وہ تبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں اگر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں نہ آتے۔وزیراعظم نے کہا میں آج کوہاٹ والوں کے لیے تحفہ لے کر آیا ہوں‘ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے، اسے پورا کرتا ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے ایک ایسے وقت میں کوہاٹ کا دورہ کیا ہے جب 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے اور عمران خان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یا تو استعفیٰ دیں یا پھر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.