چیف جسٹس نے ملک کے مختلف حصوں میں بزرگ پنشنروں کو پنشن کی وصولی میں درپیش مشکلات کا از خود نوٹس لے لیا
اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز بشمول اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز جاری سپریم کورٹ آف پاکستان کا کیس کو 14 نومبر کو سماعت کے لئے لگانے کا حکم
جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:30
(جاری ہے)
جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے نوٹ میں سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کو موصول ہونے والی مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں٬ صوبائی اکائونٹنٹ جنرل ریونیو اور اے جی پی آر کے خلاف درخواستوں کا بھی ذکر کیا ہے جس میں پنشنروں کو پنشن اور دیگر مراعات ادا نہ کرنے کی شکایات کی گئی ہیں۔
ان درخواستوں کے مطابق اے جے پی آر کے مختلف شعبے اور اکائونٹنٹ جنرل کے دفاتر پنشنروں کو مراعات دینے سے انکاری ہوتے ہیں۔ پنشنروں یا پنشن لینے کے لئے آنے والی بیوائوں کی درخواستوں پر اکائونٹنٹ جنرل کے دفاتر میں مختلف اعتراضات لگائے جاتے ہیں۔ نوٹ کے مطابق پنشنروں کو اپنے حقوق کی عدم ادائیگی کے ذمہ دار نہ صرف اکائونٹنٹ جنرل اور متذکرہ بالا ادارے ہیں بلکہ پنشنرز کے محکمے بھی اس میں برابر کے ذمہ دار ہیں جو پنشن پر جانے والے افراد کا بروقت نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتے۔ نوٹ کے مطابق ملازمین پنشن کی ادائیگی آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت بنیادی حقوق کے زمرے میں آتا ہے جس کی ادائیگی سے انکار کے باعث بزرگ پنشنروں کو مالی مشکلات پیش آتی ہیں۔ چیف جسٹس امیر ہانی مسلم کے نوٹ پر اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس اسلام آباد٬ اے جی پی آر اسلام آباد٬ اکائونٹنٹ جنرل پنجاب٬ سندھ٬ خیبر پختونخوا اور بلوچستان٬ ڈی جیز اے جی پی آر لاہور٬ کراچی٬ کوئٹہ٬ پشاور٬ ایم اے جی راولپنڈی سمیت تمام کو رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.