عمران خان ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں٬ انہوں نے کھبی بھی فاٹا کے مسائل کا ذکرتک نہیں کیا ٬عمران سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ٬ فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان
جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔
اور جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی ۔انھوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز ٬ لیویز اہلکاروں اور قبائلی عمائدین کیساتھ ساتھ عوام نے بھی عظیم قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ترقی کیلئے 20ارب روپے مختص ہیں جوکہ صحیح معنوں میں خرچ نہیں ہوتے اور ذیادہ پیسے واپس ہوجاتے ہیں ۔ فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں بہت جلد تین فیصد حصہ ملیں گا ۔ جس سے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئیگی ۔ شہاب الدین خان نے مزید کہا کہ باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن جولائی 2017میں مکمل ہوگا جس سے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کا خاتمہ ہوجائیگااو رباجوڑ کے تمام علاقوں کو یکساں بجلی کی سپلائی فراہم کی جائیگی ۔ رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کھبی بھی فاٹا کے مسائل کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی وہ قبائلی عوام کیساتھ مخلص ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی ترقی میں سب سے بڑا رکاوٹ ہے اور وہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ بجلی فیڈر کے منصوبے سے تحصیل سلارزئی کے علاقے تنگی ٬ غاخے ٬ درہ اور دیگر پسماندہ علاقے مستفید ہوں گے ۔ اور ا س منصوبے پر دو کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.