وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر٬فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈممبران کا اجلاس
بورڈ میں سرکاری ممبران کی زیادہ تعداد اوربعض امور میں تاخیر پر شدید برہم٬ متعلقہ حکام کی سرزنش٬سرکاری ممبران تبدیل میں اللہ تعالی کیساتھ صوبے کے عوام کوبھی جوابدہ ہوں٬ عوام کی خدمت کیلئے روایتی طریقہ کار نہیں چلے گا‘شہبازشریف جو افسر عوام کی خدمت کرے گا اورنتائج دے گا٬وہی عہدے پر رہے گا٬اتھارٹی کا تعلق براہ راست انسانی زندگیوں سے ہے٬اسے فعال کرنے کے حوالے سے امور میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا‘وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 2 نومبر 2016 19:26
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پنجاب ایگریکلچر٬فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا تعلق براہ راست انسانی زندگیوں سے ہے اوراس لئے اتھارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے بعض امور میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوںنے کہا کہ جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہے ٬اسی طرح جعلی زرعی ادویات کا مکروہ دھندا کرنے والے زراعت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ۔ جعلی ادویات کے مکروہ کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اورجعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث مافیا کا قلع قمع کرنا ہے اوراس ضمن میں پنجاب ایگریکلچر٬فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اہم کرداراداکرنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے روایتی طریقہ کار سے کام نہیں چلے گا۔میں اللہ تعالی کے ساتھ صوبے کے عوام کوبھی جوابدہ ہوں۔جو افسر عوام کی خدمت کرے گا اورنتائج دے گا٬وہی عہدے پر رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر٬فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا ہر ماہ دو بار اجلاس ہوگااورمیںخود ہر ماہ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کروں گا۔صوبائی وزراء بلال یاسین٬ڈاکٹر فرخ جاوید٬مشیر خواجہ سلمان رفیق٬ ایڈیشنل چیف سیکرٹری٬ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات٬متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراتھارٹی کے بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.