آئندہ دو ماہ میں پاکستان میں اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا٬ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

جمعہ 4 نومبر 2016 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ کید وران پاکستان میں اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسموگ سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے بتایا ہے کہ جب بادل زمین پر آ جائیں تو اس کو دھند کہتے ہیں جب دھند میں فضائی آلودگی (گردو غبار اور دھواں) شامل ہو جائے تو اس کو اسموگ کا نام دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نہ ہونے کے باعث آئندہ دو ماہ کے دوران پاکستان خصوصاً پنجاب میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سموگ بڑھنے سے انسانوں سمیت جانوروں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ سموگ کی وجہس ے گندم کی فصل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے انسانی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ سموگ کے باعث نزلہ ٬ زکام٬ سائنس کی بیماری اور جسمانی الرجی میں اضافہ ہوا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت منہ پر ماسک لگانا چاہیئے رات کو سوتے اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کے غرارے کرنے چایں اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کیا جائے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :