پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی -کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے۔ پاناما بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں، سپریم کورٹ اپوزیشن کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔بیرسٹر اعتزاز احسن-پاناما لیکس کا مسئلہ صرف پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہی حل ہونا چاہیے جس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ شازیہ مری
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 14:09
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی ہے،بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے۔ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پاناما معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہیے،حکومت ایشو کی انکوائری سے بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعتوں کاپاناما بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر غلط ہے، پاناما بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں، سپریم کورٹ اپوزیشن کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما اور سندھ کی سابق وزیرشازیہ مری نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ صرف پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہی حل ہونا چاہیے جس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.