پاکستان اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ٬ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کے گوادر سے لیکر شیرانی تک تمام علاقوں کے لوگ استفادہ کرینگے٬ جو لوگ پہاڑوں میں بیٹھے ہیں اور انڈیا سے ملکر پاکستان کے خلاف لڑرہے ہیں ہتھیار ڈالنے والے انہیں بتا دیں کہ وہ واپس آجائیں اور جو لوگ قومی دھارے میں واپسی کیلئے تیار ہے ہم انہیں عزت و پیار سے گلے لگادینگے٬کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا 200سے زائد فراریوں کے ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب
پیر 7 نومبر 2016 18:50
(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ہتھیار ڈالنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں سرنڈر نہیں بلکہ واپسی کہتاہوں اور آپ لوگوں نے غلط راستے سے صحیح راستے کی طرف واپسی کی ہے جس پر آرمی چیف کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بلوچستان پچھلے دس سال سے دہشت گردی کا شکار ہیں مگر مجھے کامل یقین ہے کہ پاکستان و بلوچستان کے لوگ ٬ طالب علم سول سوسائٹی ٬ دانشور ٬ بہادر نوجوان سمیت معاشرے کے تمام افراد ملکر مسائل پر قابو پائینگے ۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ جو لوگ پہاڑوں میں بیٹھے ہیں اور انڈیا سے ملکر پاکستان کے خلاف لڑرہے ہیں ہتھیار ڈالنے والے انہیں بتا دیں کہ وہ واپس آجائیں اور جو لوگ قومی دھارے میں واپسی کیلئے تیار ہے ہم انہیں عزت و پیار سے گلے لگادینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے جس کیلئے زندگی کے تمام طبقات کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرناچاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.