دشمن جان لیںملک بھر میں دہشتگردی کے پرعزم مقابلے بالخصوص مغربی سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ،ْآرمی چیف

آرمی فیلڈ ایکسر سائز نے پوری طرح اپنی مقاصد حاصل کر لئے ہیں ،ْمشقوں کے کامیاب انعقاد سے ہماری حربی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،ْ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سربراہ نے کھاریاں کے قریب فیلڈ میں رات بسر کی ،ْ سینٹرل کمانڈ کی جانب سے آرمی فیلڈ ایکسر سائزمیں شامل آپریشنز کا معائنہ کیا

منگل 8 نومبر 2016 21:54

کھاریاں / راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ ہمارے دشمن جان لیں کہ ہم ملک بھر میں دہشتگردی کے پر عزم مقابلے بالخصوص مغربی سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا مقابلہ کر نے کیلئے خود کو پوری طرح تیار رکھا ہواہے آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب فیلڈ میں رات بسر کی اور سینٹرل کمانڈ کی جانب سے آرمی فیلڈ ایکسر سائزمیں شامل رات اور صبح سویرے ہونے والے آپریشنز کا معائنہ کیا ۔

مشقوں میں ڈیجیٹلائزڈ ورچل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے پہلی بار استعمال کے علاوہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کیلئے ملک کے اندر تیار کردہ سسٹم کو بروئے کار لایا گیا ۔

(جاری ہے)

مشقوں میںایس ایس جی کے فری فال پیراٹروپرز نے متاثر انداز میں شرکت کی ۔ افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ آرمی فیلڈ ایکسر سائز نے پوری طرح اپنی مقاصد حاصل کر لئے ہیں انہوںنے کہاکہ مشقوں کے کامیاب انعقاد سے ہماری حربی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک کے اندر تیار کئے گئے متعدد سسٹمز کی شمولیت سے تکنیکی شعبے میں ہماری خود انحصاری کا اظہار ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دشمن جان لیں کہ ہم ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف پر عزم مقابلے بالخصوص مغربی سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ہم نے کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا مقابلہ کر نے کیلئے خود کو پوری طرح تیار رکھا ہواہے ۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے عزم اور بہادری کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے انہوںنے زور دیا کہ تیاری کی دائمی حالت کو قائم رکھا جائے انہوںنے فوجیوں کے حوصلے اور حربی استعداد کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :