دہشتگردی میں ملوث بھارتی خفیہ اداروں کے مزید دو اہلکار پاکستان سے بے دخل

بلبیر سنگھ بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا اسٹیشن چیف اور جیابالن سینتھل خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا، پاکستان سے بے دخل کئے جانیوالے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 8ہوگئی

جمعرات 10 نومبر 2016 11:33

دہشتگردی میں ملوث بھارتی خفیہ اداروں کے مزید دو اہلکار پاکستان سے بے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی خفیہ اداروں کے مزید دو اہلکاروں کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا۔ جمعرات کو زرائع کے مطابق دہشتگردی میں ملوث بھارتی خفیہ اداروں کے مزید دو اہلکاروں کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا۔ بلبیر سنگھ بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا پاکستان میں اسٹیشن چیف اور جیابالن سینتھل بھی خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں اہلکار نجی ائر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی روانہ ہوئے۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سفارتخانہ سفارتکای کی آڑ میں تخریبی سرگرمیوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے 8 اہلکار اہلکار آئی بی کے انڈر کور افسر ہیں۔ یہ آٹھ اہلکار تحریک طالبان کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ کراچی، بلوچستان اور گلگت بلستان میں دہشتگری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی اہلکاروں کے روپ میں بھارتی ایجنسیوں کے 8 ایجنٹس کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس میں سے 6اہلکار بھارت واپس جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :