پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے ہماری آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی
برطانیہ کے ساتھ بھی جی ایس پی پلس جیسا معاہدہ کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں تاجر برادری حکومت کے تجارت کو آزادانہ بنانے کے ایجنڈا کی حمایت کرے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 11 نومبر 2016 15:57
(جاری ہے)
وزیر تجارت نے کہا کہ ہم اس ضمن میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ بھی جی ایس پی پلس جیسا معاہدہ کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک مارچ 2019ء کے بعد بھی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنا سکیں۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ ایک عشرہ سے مختلف معیشتوں کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخطوں میں کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں کی تھی تاہم پائیدار بنیادوں پر برآمدات بڑھانے کے لئے اب ہم ترکی، تھائی لینڈ، ایران اور جنوبی کوریا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی برآمدات کو فائدہ ہوگا بلکہ اس کے ثمرات سے ہماری آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 16 پراجیکٹس میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے جبکہ توانائی کے پراجیکٹس سے قومی گرڈ کو مارچ 2017ء سے بجلی کی فراہمی شروع کردیں گے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیر تجارت کو اپنے دفتر اور نئے قائم شدہ ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے وزیر تجارت سے تاجروں اور برآمدکنندگان کو ون ونڈو سہولت کی فراہمی اور دارالحکومت کی انتظامیہ سے لیز میں توسیع دلوانے اور غیر ضروری ڈیوٹیز عائد نہ کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.