بھارتی کرنسی نوٹ تبدیل کروانے والوں کی لمبی قطریں، رش کنٹرول کرنے کیلئے پولیس بلالی گئی

جمعہ 11 نومبر 2016 18:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) بھارت میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کو اچانک منسوخ کرنے سے ایک بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کا بنکوں میں رش لگا ہوا ہے اور بنکوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے بنکوں نے لوگوں کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی خدمات حاصل کرلیں دوسری جانب لوگوں کے بے تحاشہ رش کی وجہ سے بنکوں کی ڈیوٹی ٹائمنگ بھی بڑھادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس غرض سے اس ہفتے تمام بنک ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :