بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر چودھری نثارکو لرزہ طاری ہونا شروع ہوگیا ہے، مولا بخش چانڈیو
بلاول بھٹو زرداری نے جب سے پنجاب جانے کا اعلان کیا ہے، چودھری نثار کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ،مشیر اطلاعات سندھ
جمعہ 11 نومبر 2016 22:00
(جاری ہے)
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جب پنجاب کا دورہ کریں گے تو ن لیگ کو لگ پتہ جائیگا کہ پنجاب ہمیشہ پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا ہے اور2018 کے الیکشن میں بلاول بھٹو پنجاب سے پارٹی کو سویپ کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر چودھری نثارکو لرزہ طاری ہونا شروع ہوگیا ہے ۔مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ن لیگ کے وزراء بالخصوص چودھری نثارکو سیاسی خوف صرف بلاول بھٹو زرداری سے ہی ہوتاہے اور چودھری نثار نے ہمیشہ میاں صاحب کی مشکلوں میں اضافہ ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نہیں چاہتے کہ میاں صاحب پر سیاسی دبائو کم ہو ۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جوحکمران عمران خان کا دبائو برداشت نہیں کرسکتے وہ بلاول بھٹو کی سیاست سے کیسے بچ پائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.