لاہورکے تھیٹرہالوں میں نئے اسٹیج ڈرامے شروع ہوگئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) لاہورکے تھیٹرہالوں میں نئے اسٹیج ڈرامے شروع ہوگئے ۔ الفلاح تھیٹرمیں ڈائریکٹر ظفری خان کا اسٹیج ڈرامہ ’’سوہنی من موہنی ‘‘پیش کیا جارہا ہے جس میں افتخارٹھاکر ، ساجن عباس ، صائمہ خان ،ا رم چوہدری ، آفرین خان ، لائیکا خان اداکارہ کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ محفل تھیٹر میں رائٹر و ڈائریکٹر اظہر ملک کا ڈرامہ ’’لال ڈوپٹے والی ‘‘میں اداکارہ آفرین ،پری ،، ہنی شہزادی ، نگار چوہدری ، پریا خان ، حسن مراد ، اکرام اداس ،طاہر نوشاد ،سردار کمال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جاین والے اسٹیج ڈرامہ ’’چسکا ہائوس ‘‘کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ اس ڈرامہ میں شانزہ ، پائل چوہدری ، کرینہ جان ، وسیم پنوں ، برجو ،سجاد شوکی اورثاقی خان اداکاری کر رہے ہیں ۔ ناز تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پلک رانا ، نیہا علی ، سفیرا علی ، مسکراہٹ ،ا فضل بوبی ، ارشد ملک جبکہ باری تھیٹر میں رائٹر ڈائریکٹر لالہ شہزاد کااسٹیج ڈرامہ ’’ڈانس ہی ڈانس ‘‘پیش کیا جار ہا ہے جس میں اداکارہ شیبا رانی ، چاہت چوہدری ، مریم خان ، شاہد نوشاد ، سلیم پنچھی ، لالہ شہزاد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔