ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

جمعرات 26 جون 2025 20:02

ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز دونوں کے نکاح کی تقریب کاشیز کنگڈم فلم سٹی کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، جن میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز بھی شامل تھے۔دونوں کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا اور دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے، جو مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے، خاص طور پر حسین ترین کی کشتی کے ذریعے ا?مد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔