
ٖشکیل احمد سے ملاقات شاندار تجربہ تھا، ان کا جملہ آج بھی ذہن میں محفوظ ہے، مریم اورنگزیب
جمعرات 26 جون 2025 20:01

(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ ان کی حکومت شوبز انڈسٹری کی بحالی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ’فلم سٹی‘ کے نام سے ایک منصوبے کا ا?غاز کیا ہے، جس کے بعد فلم سازوں کو فلم کی ایڈیٹنگ وغیرہ کے لیے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ایسے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے، جس کے تحت فلم سازوں کو فلم بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے سے جلد ہی خوشخبری سامنے ا?ئے گی۔اداکار شکیل احمد سے اپنی ملاقات کا تجربہ بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کراچی کے لیے سفر کر رہی تھیں، اس دوران ان کی ٹانگ میں شدید تکلیف تھی، جس کی وجہ سے وہ فلائٹ کے دوران مسلسل رو رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی برابر والی نشست پر شکیل احمد بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے ان سے پوچھا، ’بیٹا کیا ہوا ‘ جس پر مریم اورنگزیب نے اپنی تکلیف کے بارے میں بتایا، تو شکیل احمد نے کہا کہ ’بیٹا! مایوسی کفر ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ شکیل احمدکا یہ جملہ ا?ج بھی ان کے ذہن میں محفوظ ہے اور جب بھی وہ کبھی مایوسی کا شکار ہوتی ہیں تو فوراً انہیں یہ جملہ یاد ا? جاتا ہے اور وہ ٹھیک ہوجاتی ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکاروں کا لوگوں کی زندگیوں میں اہم کردار ہوتا ہے، وہ کیا کرتے ہیں، کیا بولتے ہیں، لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
جب کوئی لوو بامبنگ کرے تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے، سائرہ یوسف
-
بلیک لسٹ کے خدشات، مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش بھی نہیں ،دلجیت دوسانجھ
-
شوہروں کو گھر کا بجٹ خود مینٹین کرنا چاہیے، روبینہ اشرف
-
ظہران ممدانی کی بی جے پی پرتنقید، کنگنا رناوت نے بھارتی نژاد کو پاکستانی قراردیدیا
-
روبینہ اشرف نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے اپنے تجربات شیئر کردیے
-
ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل
-
ٖشکیل احمد سے ملاقات شاندار تجربہ تھا، ان کا جملہ آج بھی ذہن میں محفوظ ہے، مریم اورنگزیب
-
فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دے دیا
-
پسند اور معیار کے اسکرپٹس نہ ملنے پر اداکارہ ماریہ واسطی ٹی وی ڈراموں سے دور
-
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوگرو نے 70 کروڑ کمالیے
-
آرنلڈ شوارزنیگرکو ایکشن نہیں کامیڈی فلم نے دولت مند بنایا
-
ریحام خان کی سارہ خان کے اینٹی فیمینزم موقف پرتنقید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.