Live Updates

شوہروں کو گھر کا بجٹ خود مینٹین کرنا چاہیے، روبینہ اشرف

شادی کے بعد ابتدائی 2برس کسی بھی لڑکی کی زندگی کے مشکل ترین سال ہوتے ہیں، اداکارہ

جمعرات 26 جون 2025 22:04

شوہروں کو گھر کا بجٹ خود مینٹین کرنا چاہیے، روبینہ اشرف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ابتدائی 2برس کسی بھی لڑکی کی زندگی کے مشکل ترین سال ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ شادی کے بعد ہمارے حالات ہمیشہ سے اچھے نہیں تھے، بلکہ شادی کے شروع میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب مہینے کے 15دن گزرنے کے بعد ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا اور اگر ایسے میں کوئی تقریب آجائے تو ہم خالی ہاتھ ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کے لیے شادی کے بعد ابتدائی 2 برس زندگی کے مشکل ترین سال ہوتے ہیں، اس وقت ہر چیز بہت اچھی لگتی ہے۔محبت، گھر بنانا، پیار بھرے جذبات لیکن دونوں میاں بیوی اکثر ایک ہی مسئلے گھر کے بجٹ میں پھنس جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ مشکل اس وقت بڑھ جاتی ہے جب گھر میں ایک کمانے والا ہو اور محدود آمدنی میں گزارا کرنا اور اسی میں بچت بھی کرنی ہو۔

طارق مجھے محدود رقم دے کر کہہ دیا کرتے تھے کہ تمہیں اسی میں گزارا اور بچت کرنی ہے۔روبینہ اشرف نے نوبیاہتا جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ لڑکیوں کو میرا مشورہ پسند نہیں آئے گا لیکن شوہروں کو خود بجٹ مینٹین کرنا چاہیے۔ انہیں چاہیے کہ اپنی آمدنی واضح طور پر اپنی بیوی کو بتائیں اور کتنا خرچ کرنا ہے اور کتنی بچت اس کا فیصلہ مل کر کریں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات