پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا ،ْمحکمہ موسمیات

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:24

پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا ،ْمحکمہ موسمیات
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) محکمہ موسمیا ت نے کہا ہے کہ پیر کے روز پاکستان میں سپر مون ہو گا ۔میڈیار پورٹس کے مطابق 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگاجسے سپر مون کہا جا تا ہے ،ْنومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سے قریب ترین ہوگا چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا، 'سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا ،ْیہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 ء میں نمودار ہوگا ،ْ آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ء میں دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :