بحریہ ٹاؤن سے ساڑھی6لاکھ خاندان وابستہ ہیں،مجھے گولی مار دیں لیکن بحریہ ٹاؤن کو کچھ نہ کہیں،ہر حکومت نے احتساب کیا کچھ ثابت نہ ہو سکا
آصف زرداری،نواز شریف،شہباز شریف سے دوستی ہے،جنرل کیانی کے بھائی کے ساتھ شراکت داری نہیں،یونیورسٹی میں الطاف حسین نے داخلہ نہیں لینا 0،1000،500 کے نوٹ ختم کرکے ایمنسٹی سکیم لائی جائے،اربوں روپے کا سرمایہ آسکتا ہے، چھوٹے نوٹ آنے سے بڑی کرپشن خود ختم ہوگی
ہفتہ 12 نومبر 2016 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں خدا کے دئیے ہوئے سے ان کے راستے میں دے رہا ہوں ملک کے 2فیصد لوگ امیر ہیں،ہمیں امیر اور غریب کے فرق کو ختم کرنا ہوگا،ہم امیر لوگ غریبوں کا حصہ انہیں نہیں دے رہے اگر ہم نے غریبوں کو حصہ نہ دیا تو میرے جیسے لوگ بھوکے لوگوں کے ہاتھوں مارے جائیں گے اور خونی انقلاب آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی عہدہ،پلاٹ یا کسی غریب کا حق نہیں مارا،1996ء سے ہر حکومت اور ہر عدالت نے میرا احتساب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیکس چور نہیں نہ قبضہ مافیا سے تعلق ہے،میرا کیا احتساب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے الزامات میڈیا نے میرے خلاف لگائے اگر یورپ میں ہوتا تو مالکان سے ان کے اداروں کی قیمت سے زیادہ ہر جانے لے چکا ہوتا،میڈیا نے میرے پتلے بنا کر بھی جلائے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن سے ساڑھی6لاکھ خاندان وابستہ ہیں،مجھے گولی مار دیں لیکن بحریہ ٹاؤن کو کچھ نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں 5لوگوں کو روزگار دینے والا وی آئی پی بن جاتا ہے،یہاں لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے،بیرونی سرمایہ کاری کی بات کرنے والے ملک کے اندر سرمایہ کاروں کو سونے نہیں دیتے باہر سے کون آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں رشوت روز بروز بڑھ رہی ہے ختم نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ مشرف سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی،میری آصف زرداری ،نواز شریف اور شہباز شریف سے دوستی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کے بھائی کے ساتھ میری شراکت داری نہیں،ڈی ایچ اے کے ساتھ شراکت ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو میں نے نہیں کراچی کے لوگوں نے لیڈر بنایا ہے،میری یونیورسٹی میں الطاف حسین نے داخلہ نہیں لینا اور نہ ہی میں اسے داخلہ دوں گا،میری یونیورسٹی میں ملک کا عام آدمی تعلیم حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے غدار سے ہمارا کوئی تعلق اور دوستی نہیں،پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شخص میرا دوست ہے،تعلیمی اداروں کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بدحالی میں تمام سٹیک ہولڈرز کا ہاتھ ہے،سب سٹیک ہولڈرز اکٹھے ہوجائیں تو2سال میں پاکستان میں صحت،تعلیم اور بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔سول اور ملٹری کبھی ایک صفحے پر نہیں رہے وہ اس لئے کہ جو ہمارے لئے جانیں دیتے ہیں،ان کے درد کو کبھی ہم نے سمجھا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طرف سے مسائل ہیں،سیاسی جماعتوں میں بھی اتحاد نہیں رہا ملک میں جو بھی جماعت انتخاب جیتے اسے تسلیم کیا جائے،گونوازگو سے ملک ونقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس حال تک پہنچانے میں میڈیا اور بیوروکریسی کا ہاتھ ہے پاکستان میں تباہی کا باعث بیوروکریسی ہے ملک میں نوازشریف کے پاس اقتدار نہیں اقتدار ہمیشہ بیوروکریسی کے پاس رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے پانچ ہزار1000 اور500 کے نوٹ ختم کرکے ایمنسٹی سکیم لائی جائے اربوں روپے کا سرمایہ آسکتا ہے اور کرپشن بھی کم ہوگی،چھوٹے نوٹ آنے سے بڑی کرپشن خود ختم ہوگی کیونکہ بڑا نوٹ آرام سے جیب میں آتا ہے چھوٹا نوٹ لانے کے لئے گاڑی درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کالا دھن ایک بار سفید ہوتا ہے تو ہونے دیں دوسری بار تو یہ لوگ ٹیکس نیٹ میں خود آئیں گے،بیوروکریسی ایسا نہیں ہونے دے گی،خدا اس ملک کی بیورو کریسی کو ختم کردے۔انہوں نے کہا کہ میری قبر اسی ملک میں بنے گی،سارے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں تو میں کرپٹ لوگوں کا نام لینے کیلئے تیار ہوں۔۔۔(ولی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.