دھابے جی میں چائنا، پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
زون کے ذریعے چین کے اور دیگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائیگا ، سید مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 22:19
(جاری ہے)
اس زون کے ذریعے چین کے اور دیگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائیگا اور یہ کراچی کے بہت نزدیک بھی ہے اور کیٹی بندر کے مجوزہ منصوبے پر سمندر اور سڑکوں کے روٹس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انکی ٹیم جسکی قیادت سیکریٹری انرجی آغا واصف کر رہے تھے نے حال ہی میں چائنہ کا دورہ کیا تھا اور ایک ٹرانسپورٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی تھی انہوں نے وہاں دیگر اجلاسوں میں کیٹی بندر سے متعلق بات کی تھی جس کے بعد اب کیٹی بندر منصوبے کو اجلاس کے منٹس میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ پروجیکٹ کی تجویز کو اب آفیشل حیثیت حاصل ہو گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی پی ای سی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی(JCC)کا اجلاس چائنہ میں آئندہ ماہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کو پہلے سے ہی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ کیٹی بندر کی بطور کمرشل پروجیکٹ کے تفصیلی فزیبلٹی تیار کر کے وہاں پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس منصوبی پر اگر جناب چین کے سفیر سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تو اسے سی پی ای سی (CPEC) میں شامل کر لیا جائیگا۔ چین کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ وہ انکے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ۔کیونکہ آپ بہت محنت اور شاندار طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ لہذا میں آپ کے ساتھ تعاون کرونگا اور انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ منصوبے کی تفصیلات انہیں بھیجیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کیٹی بندر منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ایک کول جے ٹی (Coal Jetty ) ہوگی جہاں سے کوئلہ برآمد بھی کیا جائیگا اور جہاں پر پہلے مرحلے میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ پاور پلانٹ کو تازہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ تھر کول فیلڈ میں دستیاب نہیں ہے ۔ تازہ پانی کیٹی بندر میں دستیاب ہے اور وہاں پر بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریلوے لائن کیٹی بندرسے تھر کول فیلڈ تک بچھائی جائیگی تاکہ تھر کول فیلڈ سے کوئلہ پاورپلانٹ اور برآمد کرنے کے لئے لے جایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وہاں پر دیگر ممالک سے تجارت کے لئے ایک مکمل بند رگاہ قائم کی جائیگی۔ چائنہ ۔ پاکستان انڈسٹریل پارک سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ اسے بھی سی پی ای سی (CPEC) میں شامل کیا جائے تاکہ انکے انفراسٹکچر کو ترقی دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گھارو سے دھابے جی تک کا علاقہ صنعتی ترقی کے لئے ایک آئیڈیل جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے سمندری اور سڑک کی نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کر دیا جائے تو یہ بہت اچھا ثابت ہوگا۔ چین کے قونصل جنرل وانگ یو، ڈپٹی قونصل جنرل مو یونگ پینڈ اور دیگر چین کے سینئر حکام بھی وفد کے اراکین میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.