مظفر آباد کے ممتاز صحافی قاضی عبدالباری کے والد قاضی افضل حسین انتقال آبائی قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ 18 نومبر 2016 19:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء)مظفر آباد کے ممتاز صحافی قاضی عبدالباری اور تاجر قاضی شاہد کے والد محترم قاضی افضل حسین انتقال کرگئے،یونیورسٹی گرائونڈ میں بعد از نماز جمعہ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر،مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری منظور احمد،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا قاری عبدالماجد،ریاستی اخبارات کی تنظیم اے کے این ایس کے سابق سیکرٹری جنرل ظہیر احمد جگوال،سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر ابرار حیدر،صحافیوںاخلاق کاشر،عبدالواجد خان،محمود گیلانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم مختصر علالت کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کرگئے تھے۔