پیپلز پارٹی کا پانامہ کیس میں فریق بن کر حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
آئندہ انتخابات میں عوام میں اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے کھل کر حکومت مخالف کردار ادا کرنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو نے باقاعدہ لاہو ر میں ڈیرے ڈال دئیے، پارٹی کے قانونی ماہرین سے مشاورت لطیف کھوسہ کا پیپلز پارٹی کی طرف سے پانامہ ایشو پر سپریم کورٹ جانے کا مشورہ،اعتزاز احسن کی مخالفت آئین کی بعض شقوں پر بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کو بریفنگ بھی دی گئی
ہفتہ 19 نومبر 2016 22:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں فریق بن کر حکومت مخالف تحریک کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ،تحریک انصاف کی طرف سے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر کمزور وکالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اور آئندہ عام انتحابات سے قبل عوام میں اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے کھل کر حکومت مخالف کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے باقاعدہ لاہو ر میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہفتہ کے روز بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین سے باقاعدہ مشاورت کی ،لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے پانامہ ایشو پر سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا جبکہ اعتزاز احسن نے مخالفت کی ،بعض قانونی ماہرین نے علیحدہ درخواست دینے کا مشورہ دیا اور مضبوط وکلاء پینل کے ساتھ پانامہ کیس میں فریق بننے کا مشورہ بھی دیا ، اس موقع پر آئین کی بعض شقوں پر بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.