تحر یک انصاف کی اکثر یت نے پانامہ کیس میں وکالت کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان کو ’’فیورٹ ترین ‘‘قرار دیدیا

عمران خان نے پارٹی کے مر کزی قائدین کو لندن سے واطن واپسی پر بنی گالہ طلب کر لیا‘منگل کے روز وکیل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا ’ذرائع

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

تحر یک انصاف کی اکثر یت نے پانامہ کیس میں وکالت کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) تحر یک انصاف کی اکثر یت نے پانامہ کیس میں وکالت کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان کو ’’فیورٹ ترین ‘‘قرار دیدیا جبکہ حامد خان کے متباد ل کے طور پر وکیل کا حتمی فیصلہ کل (منگل ) کو کیے جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کے مر کزی قائدین کو لندن سے واطن واپسی پر بنی گالہ طلب کر لیا ہے جہاں وہ مشاورت کے بعد پانامہ لیک کیس میں حامد خان کے الگ ہونے کی وجہ سے وکیل کی خالی ہونیوالی ذمہ داری کیلئے نئے وکیل کا انتخابات کر یں گے مگر تحر یک انصاف کے راہنمائوں کی اکثر یت نے اس کیس کیلئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو فیورٹ ترین قرار دیدیا ہے جسکے بعد اس با ت کا قومی امکان ہے کہ عمران خان منگل کے روز لندن سے پاکستان وطن واپسی پر اس حوالے سے باقاعدہ ڈاکٹر بابر اعوان کے نام کا اعلان کر دیں گے ۔